اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالب علموں کی گہری دوستی پر مبنی بالی ووڈ فلم’ ’ہم چار‘‘ کا ٹریلر جاری

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) یونیورسٹی میں پڑھنے والے چار طالب علموں کی گہری دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پریم رتن دھن پایو جیسی ہٹ فیملی بنانے والے معروف پروڈیوسر سورج بھرجتیا راجشری کی

چار یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان ہونے والی دوستی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔بھارتی فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پروڈیوسر سورج راجشری نے اپنی نئی فلم میں چار نئے چہرے متعارف کرائے ہیں۔فلم کے جاری کردہ ٹریلر میں ابتدائی طور پر چار دوستوں کو الگ الگ بٹھا کر ماضی کا دوستی کا گیت دکھایا جاتا ہے پھر اْن چاروں سے اْن کی ماضی میں ہونے والی دوستی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے جسے وہ یاد کرکے شکوہ کرکے دکھائی دیتے ہیں اور پھر ماضی میں اْن چاروں کی دوستی اور اْس کے بعد اْن کے درمیان ہونے والی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔فلم کا یہ ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین ضرور اپنی یونیورسٹی میں ہونے والی دوستی اور لڑائیوں کو ضرور یاد کریں گے۔واضح رہے کہ ابھیشک ڈکشٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ’ہم چار‘ میں پریت کمانی، انشومن ملہوترا، توشار پانڈے اور ثمرن شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی اگلے ماہ 15 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…