جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا اپنی ماں کی حقیقی بیٹی نہیں؟ حیران کن انکشاف

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) دنیا بھر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں جن کا حقیقت سے دور تک بھی تعلق نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک افواہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بارے میں بھی گردش میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں پونم سنہا کی حقیقی بیٹی نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے باپ شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینا رائے کی ناجائز بیٹی ہیں۔یہ افواہ اس وقت پھیلی جب سوناکشی سنہا نے 2010 میں

سلمان خان کے مد مقابل دبنگ فلم میں انٹری دی۔ مداحوں کو یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ سوناکشی سنہا کا ناک نقشہ اپنی ماں پونم سنہا کی بجائے ماضی کی اداکارہ رینا رائے سے ملتا ہے۔ اس افواہ کو شتروگھن سنہا اور رینا رائے کے ماضی کے معاشقے نے اور زیادہ تقویت دی جس کے بعد ہر طرف سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی۔واضح رہے کہ اداکار شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینا رائے کا سات سال تک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ 1980 میں شتروگھن سنہا نے پونم سنہا سے شادی کرلی تھی لیکن شادی کے بعد بھی ان کا رینا رائے سے معاشقہ چلتا رہا اور اس بات کا انہوں نے اپنی سوانح حیات میں بھی اعتراف کیا ہے۔سوناکشی سنہا کی والدہ ہونے کے حوالے سے رینا رائے نے تمام خبروں کی تردید کردی تھی اور کہا تھا کہ جب انہوں نے ایک فلم میں کام کیا تو انہیں خود بھی اداکارہ آشا پاریکھ کی بیٹی قرار دیا گیا تھا۔ یہ باتیں بالی ووڈ میں چلتی رہتی ہیں لیکن ان پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس حوالے سے اداکارہ سوناکشی سنہا بھی بات کر چکی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ جو میرے باپ اور رینا رائے کے درمیان ہوا وہ میری پیدائش سے بہت پہلے کی بات ہے اس لیے میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتی جبکہ پونم سنہا ہی میری حقیقی ماں ہیں۔بظاہر دیکھا جائے تو سوناکشی سنہا اور رینا رائے میں بے حد مماثلت ہے اور 2013 میں بننے والی فلم ہمت والا میں بھی سوناکشی نے رینا رائے کی طرح کا روپ دھارا تھا لیکن مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بالی ووڈپر نظر رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا 1987 میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ ان کے والد نے 1980 میں شادی کی تھی اور ان کا رینا رائے سے شادی کے بعد بھی 1981 تک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ رینا رائے نے پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے یکم اپریل 1983 کو کراچی میں شادی کرلی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی صنم خان ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…