منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر، امریکی گلوکار’’ایکون‘‘ بھی حمایت میں سامنے آگئے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے زبردست ویڈیو پیغام جاری

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی گلوکار ایکون نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لیے خاص پیغام دیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ایکون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیئے بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے سب کو فنڈ دینا چاہیئے، میں بھی ڈیم فنڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ پاکستان میں پانی کم ہو رہا ہے، جس کیلئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ 45 سالہ امریکی آر اینڈ بی آرٹسٹ رواں سال 26 سے 29 اپریل کے دوران لاہور اور کراچی میں کانسٹرٹ بھی کریں گے۔

ایکون اپریل میں ہونے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ ورلڈ سوکر اسٹارز میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کاکا اور فیگو کے ہمراہ بھی پرفارمنس دیں گے۔ایکون کے ویڈیو پیغام پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انسٹا پر بنے وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایسی تمام مشہور شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمارے دروازے ہمیشہ مہمانوں کیلئے کھلے رہیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ شخصیات پاکستان آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…