لندن (آئی این پی) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی حقیقی زندگی پر بنی نئی بالی وڈ فلم اقوام متحدہ کی جانب سے لندن میں دکھائی جائے گی۔ہدایتکار امجد خان کی بالی وڈ فلم گل مکئی کو لندن میں 25 جنوری کو دکھایاجائے گاجبکہ اگلی اسکریننگ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر زنیو یارک میں فروری میں کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کیلئے کوششوں میں طالبان کی جانب سے نشانہ بنانے سے لیکر نوبل انعام جیتنے کے واقعات پر مبنی ہے۔