اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مزاحیہ فلم’ ’ ٹوٹل دھمال‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم ’دھمال‘ سیریز کے نئے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ تصویر میں

اجے دیوگن کو جنگل میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ کاندھے پر بندر کو بٹھائے ہوئے ہیں۔فلم کے اس سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری، رتیش دیش مکھ اور سنجے مشرا کے ساتھ پہلی بار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 18 سال بعد اس سیکوئل میں نظر آئے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔مادھوری ڈکشٹ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری اور انیل کی جوڑی کافی مقبولیت کی حامل ہے اور یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں جلوے بکھیرتی نظر آئے گی اور مجھے اْمید ہے لوگوں کو کیمسٹری سے بھرپور یہ فلم یقیناً پسند آئے گی۔واضح رہے کہ اجے دیوگن سے قبل سنجے دت 2007ء اور 2011ء میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’دھمال‘ اور ’ڈبل دھمال‘ میں اپنی اداکاری کا جادو دکھاچکے ہیں۔ دونوں مزاحیہ فلموں میں ان کے ساتھ اداکار ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…