دیا مرزا نے بھی راج کمار ہرانی کے کردار پر خاموشی توڑ دی

15  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار راج کمار ہرانی پر ایک روز قبل ہی ان کے ساتھ فلم ’سنجو‘ میں کام کرنے والی ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اگرچہ خاتون کا نام سامنے نہیں آیا، تاہم اب اطلاعات آئی ہیں کہ متاثرہ خاتون ’سنجو‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ راج کمار ہرانی نے انہیں مارچ سے ستمبر 2018 کے دوران سنجو کی پروڈکشن کے درمیان ہراساں کیا۔راج کمار ہرانی ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کے شریک پروڈیوسر ہیں۔خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر جہاں ان کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، وہیں ان کے ساتھ ’سنجو‘ اور ’لگے رہو منا بھائی‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے بھی ان کی شخصیت اور کردار پر بات کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ دیا مرزا نے کہا کہ انہیں راج کمار ہرانی پر لگائے گئے الزامات کی خبر پڑھ کر سخت دھچکا لگا اور انہیں بہت ہی پریشانی ہوئی۔دیا مرزا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بہت زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی، کیوں کہ تاحال انہیں راج کمار ہرانی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مکمل آگاہی نہیں۔’سنجو‘ میں سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ راج کمار ہرانی پر لگائے گئے الزامات کے بعد ان کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے لیے ایک قانونی کمیٹی بنائی جانی چاہیے۔دیا مرزا کے مطابق انہوں نے راج کمار ہرانی کے ساتھ کئی سال تک کام کیا ہے اور وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، تاہم ان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کی خبر نے انہیں سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ راج کمار ہرانی کے خلاف لگائے گئے ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تفتیش کے لیے قانونی کمیٹی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…