جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران ہاشمی نے خود پر لگے’ ’بے ہودہ الزامات‘‘ پر خاموشی توڑ دی

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی اگرچہ پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ان کی زیادہ تر فلمیں ان کا بیٹا بھی نہیں دیکھتا۔اگرچہ عمران ہاشمی تھرلر اور ایکشن فلموں میں بھی نظر آتے ہیں۔

تاہم انہیں زیادہ تر بولڈ فلموں کا ہیرو مانا جاتا ہے اور انہیں’سیریل کسر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔عمران ہاشمی کی زیادہ تر رومانوی فلموں میں ایسے متعدد مناظر ہوتے ہیں، جن میں وہ انتہائی بولڈ انداز اپنائے ہوئے ہوتے ہیں تاہم وہ اپنی ایسی فلموں سے پریشان بھی ہیں۔عمران ہاشمی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ بولڈ فلم میں کام کرنے اور بوسے کے مناظر عکس بند کروانے کے بعد ہر بار اپنی اہلیہ کو خوش اور خاموش کرنے کے لیے ایک قیمتی بیگ کا تحفہ دیتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کی عمر چوں کہ بہت کم ہے اور ان کی فلمیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بچے نہیں دیکھ سکتے، اس لیے ان کا بیٹا ان کی فلمیں نہیں دیکھتا، بلکہ 4 سال کی عمر تک ان کے بیٹے کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کا والد کیا کرتا ہے۔تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے خود پر لگے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تو صرف ایک عادت یا رواج کو فروغ دینے کا کردار ادا کیا۔پنک ولا کے مطابق عمران ہاشمی نے شوبز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ وہ بوسے کے مناظر کے خالق ہیں، بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ تو صرف اس عمل کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے رہے۔عمران ہاشمی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں فلموں میں بوسے کے مناظر فلمانے میں کوئی حرج اور پریشانی نہیں ہوتی، تاہم شوٹنگ کے بعد ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے ان کے بوسے والے مناظر کے ذریعے ہی فلموں کی تشہیر کی۔عمران ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ فلم ساز فلموں کی تشہیر کے دوران ان کے مناظر کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ نئی نسل کی خواہشات کے مطابق کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ ان کے بیٹے جب بڑے ہوں گے تو کیا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…