نیویارک (آئی این پی) ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ وہ ہر اس عورت کے ساتھ کھڑی ہیں جو کام کرتے ہوئے بھی سماجی زیادتی کا شکاربنائی جاتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اس عورت کی حمایت کرتی ہیں۔
جس کو معاشرتی طور ہر کام کرتے ہوئے ہراساں کیا جاتا ہے اور ایسے کسی انسان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی جو خواتین کو کام کرتے ہوئے ہراساں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پروڈیوسر اور گلوکار آر کیلے کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔