پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اداکار معمر رانا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف لالی وڈ اداکار معمر رانا نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کی جہاں انھوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔معمر رانا نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات

سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق معمر رانا کے ساتھ انکی اہلیہ مہناز بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئیں، اس دوران معمر رانا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ثقافت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول ہی اب واحد امید ہیں جو ملک کو آگے لیکر جا سکتے ہیں۔معمر رانا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں منفرد کردار کے سبب خوب نام کمایا، ان دنوں وہ بطور ڈائریکٹر فلم سکندر میں مصروف ہیں جس میں اہم کردار بھی نبھائیں گے۔ معمر رانا ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔یہاں یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ عرصہ قبل کئی اداکار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے، کراچی میں شوبز کے معروف اداکار ساجد حسن اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ 2 برس قبل ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبو ط کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ ایوب کھوسہ نے گزشتہ برس الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…