ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کپل شرما کی دھماکے دار واپسی؛ شو کی پہلی ہی قسط نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہوئیسنیل گروور کے شو کو پیچھے چھوڑ دیا۔جہاں کپل کو کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے وہیں سنیل گروور بھی کامیڈی کے گرو ہیں دونوں کی جوڑی نے

کئی سال تک مداحوں کو خوب ہنسایا ہے۔ تاہم 3 سال قبل دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے کون واقف نہیں لیکن اب طویل عرصہ گزرنے کے بعد کپل اور سنیل کیدرمیان جمی برف پگھل چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما سنیل گروور کے ساتھ معاملات مزید بہتر بنانے کے لیے انہیں اپنے نئے شو ’’دی کپل شرما شو‘‘میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سنیل گروور نے کپل کے ساتھ کام کرنے کے بجائے اپنے الگ شو ’’کان پور والے کھراناز‘‘ کے ساتھ اسٹار پلس پر انٹری دی۔ شو کی پہلی قسط 15 دسمبر کو نشر کی گئی تھی جب کہ کپل کے شو کی پہلی قسط تقریباً 2 ہفتے بعد 29 دسمبر کو سونی پر نشر کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل کے شو نے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی لہٰذا جب شو کی پہلی قسط نشر کی گئی تو شائقین نے کپل کا شو دیکھنے کو ترجیح دی جب کہ سنیل گروور کا شو کپل کے شو کے مقابلے ریٹنگ(درجہ بندی) کے لحاظ سے بھی اچھا نہیں رہا لہٰذا اب سب کی توجہ کپل کے شو اور اس کی ریٹنگ پر ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…