منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

فلم’’زیرو‘‘ کی ناکامی کے بعد کنگ خان کا اپنی اگلی فلم سے متعلق اہم فیصلہ

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم زیرو‘ کی ناکامی کے بعد اگلی نئی آنے والی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کو جس طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ فلم کی بْری طرح ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی 100 کروڑ کی دوڑ سے کافی دور ہے۔کنگ خان کے ڈوبتے کیریئر کا سہارا سمجھی جانے والی فلم ’زیرو‘ نے مداحوں کے ساتھ ساتھ خود کنگ خان کو بھی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ نے اپنی پریشانی کو کم کرنے اور فلم کی ناکامی کا ازالہ کرنے کے لیینئی فلم کو جلد بنانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی شوٹنگ مارچ کے بعد شروع ہونی تھی تاہم شاہ رخ خان اور فلم میکرز نے باہمی رضامندی سے اس فلم کو فروری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے اور اس ضمن میں کسی بھی طرح سے بجٹ بڑھانے کی گنجائش نہیں جب کہ مشترکہ طور پر یہ فیصلہ فلم کے پہلے شیڈول کی وجہ سے کیا گیا ہے کہ کیوں کہ اداکار کو خلا نورد کا لباس زیب تن کرنا ہوگا اور اس لباس کے ساتھ گرمیوں میں شوٹ کرنا اداکار کے لیے ناممکن ہوگا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہونے کے بعد دوسرا حصہ اسٹوڈیو کے باہر فلمایا جائے گا اور اس جگہ کو اب تک راز میں رکھا گیا ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام ’سلوٹ‘ سے تبدیل کرکے ’سارے جہاں سے اچھا ‘ کردیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان سے قبل عامر خان کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…