جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کپل شرما کا اپنی نئی نویلی دلہن کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی نئی نویلی دلہن گینی چھاتراتھ کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے پروڈکشن ہاس کے 9 کے بینرتلے پنجابی فلموں اورکامیڈی شوزکوپروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم وہ ان دنوں اپنے کامیڈی شودی کپل شرما شو کے دوسرے سیزن میں مصروف ہیں لہذا انہوں نے اپنی بیوی گینی چھاتراتھ کوکے9 پروڈکشن ہاس کی ڈائریکٹرکے طورپرمتعارف کرانے

کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینی کوفلم میکنگ کے بارے میں بھی معلومات ہیں لہذا کپل نہیں چاہتے کہ ان کی بیوی گھرپربیٹھی رہے۔ گینی بہت جلد جالندھر سے ممبئی منتقل ہوجائیں گی اور بطورکری ایٹیو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ گینی پنجابی بہت اچھی بول اورسمجھ لیتی ہیں۔ آنے والے کچھ دنوں میں کپل پنجابی فلموں اورکامیڈی شوز پر کام کرنا شروع کردیں گے جو مقامی چینل پر دکھائے جائیں گے اور گینی ان میں بطور کری ایٹیو ڈائریکٹرکام کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…