پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

انوپم کھیر کو حادثاتی وزیر اعظم بننا مہنگا پڑ گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر فلم’’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کر نا مہنگا پڑگیا، ان کے خلاف اعلی شخصیات کا امیج خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا۔فلم میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔بہار کی عدالت میں اداکار انوپم کھیر اور فلم کے دیگر لوگوں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار وکیل سدھیر کمار اوجھا نے موقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر جنہوں نے من موہن سنگھ کا کردار ادا کیا اور اکشے کھنا جنہوں نے ان کے میڈیا ایڈوائزرسنجے باروکی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے ان اعلی شخصیات کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے میری اور دوسرے کئی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اداکار جنہوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا وادرا کا کردار ادا کیا ، انہوں نے بھی یہ کردار ادا کر کے اہم شخصیات کا غلط امیج عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف بھی شکایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…