ممبئی(این این آئی) ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے اور اسی کے ساتھ وہ بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب کے بھی بے تاج بادشاہ بن گئے ہیں۔اداکار رنویر سنگھ اورروہت شیٹھی کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’سمبا‘ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے،فلم ’سمبا‘ نے اپنے ریلیز ہونے سے اب تک بھارت
بھر سے ایک سو بائیس جبکہ دنیا بھر سے 39.85کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا ہے۔یہ فلم روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی آٹھویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم’سمبا‘کے ساتھ ہدایت کار روہت شیٹھی نے بطور ہدایت کار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 100 کروڑ کی فلمیں بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔