کراچی (این این آئی) فواد خان اور ماہرہ خان کی اکھٹی پہلی فلم’’ مولا جٹ 2‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔پاکستانی فلم وار کے ہدایتکار بلال لاشاری کی اس فلم کا ٹائٹل بھی سامنے آگیا ہے جو کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ہے۔ہدایتکار بلال لاشاری نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر فلم کے پہلی جھلک یا پوسٹر کو ریلیز کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کیا۔یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس فلم کی
تیاری پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا مگر کچھ عرصے پہلے 1979 کی مولا جٹ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے بلال لاشاری اور معروف مصنف ناصر ادیب پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے انہیں ’گمراہ‘ کیا، اور ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی فلم ’مولا جٹ‘ کو دوبارہ بنانے کے رائٹس کبھی کسی کو فروخت کیے ہی نہیں گئے۔