ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلمی صنعت : زوال کی گرد سے عروج کے چڑھتے سورج تک

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلمی صنعت گزشتہ تین دہائیوں سے جس زوال کا شکار رہی ہے، اس کے خاتمے کا آغاز 2013 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے ہوا تھا۔ یہ حوصلہ افزا بحالی آج تک جاری ہے اور فلم انڈسٹری کے حالات میں مزید بہتری کی اْمید ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری میں عروج و زوال مجموعی طور پر کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن خوش آئند پہلو یہ ہے کہ اس صنعت میں مسلسل تین

عشروں تک اتار کے بعد چڑھاؤ کا تسلسل 2018 میں بھی خوش آئند طریقے سے جاری رہا۔ پچھلے چند برسوں میں کئی انتہائی کامیاب فلمیں ریلیز کی گئیں، جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔ ان میں سے سب سے مشہور اور زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ‘وار‘، ’میں ہوں شاہد آفریدی‘، فرجاد نبی کی ‘زندہ بھاگ‘، 2014 میں نبیل قریشی کی کامیڈی تھرلر فلم’’نامعلوم افراد‘‘،2015 میں یاسر جسوال کی ‘جلیبی‘، شرمین عبید چنوئے کی ’’تین بہادر‘‘، مومنہ دورید کی ’’بن روئے‘‘، ندیم بیگ کی ’’جوانی پھر نہیں آنی‘، جامی کی’مور‘ اور سرمد گھوسٹ کی’’منٹو‘‘ شامل ہیں۔2016 میں عاصم رضا کی ’’ہو من جہاں‘‘، اظہر جعفری کی ’’جاناں‘‘، نبیل قریشی کی ’’ایکٹر ان لا‘‘، عاشر عظیم کی ’’مالک‘‘، 2017 میں ندیم بیگ کی’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، شعیب منصور کی ’’ورنہ‘‘ اور فرحان اسلم کی ’’ساون‘‘ بھی خاص طور پر قابل ذکر رہیں۔ 2018 بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اچھا سال رہا، جس دوران کئی فلمیں نہایت کامیاب رہیں اور ان پروڈکشنز نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے کے علاوہ متاثر کن کاروبار بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…