منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ شردھا کپور کترینہ کیف کے لیے خطرہ بن گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گزشتہ برس ان کی ریلیز ہونے والی دونوں میگا بجٹ فلمیں ’ٹھگس آف ہندوستان اور زیرو‘ ناکام ثابت ہوئیں۔کترینہ کیف جہاں ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں وہ رواں ماہ آنے والی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ کی

شوٹنگ بھی شروع کرنے والی تھی۔اس فلم میں کترینہ کیف کو ایک پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا، تاہم اب ایسا ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔اطلاعات ہیں کہ کترینا کیف آنے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کا حصہ نہیں ہوں گی اور ان کی جگہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف پروفیشنل اداکارہ ہیں اور وہ کسی کو دھوکے میں رکھنا نہیں چاہتیں، اس وجہ سے وہ ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باعث ’اے بی سی ڈی تھری‘ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم اداکارہ نے فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی ٹیم کو مصروفیات سے آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی شوٹنگ رواں ماہ جنوری سے بھارتی شہر امرتسر سے شروع ہونی ہے، تاہم کترینہ کیف ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم کترینہ کیف کی جگہ شردھا کپور کو کاسٹ کرنا چاہتی ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی ٹیم کترینہ کیف کی جگہ جیکولین فرنانڈس اور کرتی سونن جیسی اداکاراؤں کو بھی کاسٹ کرنا کا سوچ رہی ہے، تاہم زیادہ تر امکانات شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…