منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

رشی کپورکینسر کے مرض میں مبتلا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے شوہرکے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔اداکار رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہا تھا وہ علاج کے لئے امریکا جارہے ہیں۔

تاہم کپور فیملی کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ رشی کپور کس بیماری سے لڑ رہے ہیں لیکن پہلی بار اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ڈھکے چھپے الفاظوں میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا۔نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب ہے جوکہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…