منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میں نے اپنی زندگی کا بہترین دو ر فلم انڈسٹری میں گزارا ہے : فلمسٹار ریما

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فلمسٹارریما نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین دور فلم انڈسٹری میں گزارا ہے ،اپنے وقت کے تمام ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے ،ریمبو اوربابر علی کے ساتھ کام کرنے کا لطف آتا تھا ،اداکار شان کے ساتھ بھی کام کرنا اچھا تھا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے شان کو کبھی فلموں سے نہیں ہٹایا وہ ایک وقت میں خود ہی بریک لیکر امریکہ چلے گئے تھے ان کے جانے کے بعد میں نے سعود اوربابر علی کے ساتھ اپنی جوڑی بنا لی تھی اور مجھے انکے ساتھ کام

کرنے کا سب سے زیادہ لطف آیا ۔انہوں نے کہا کہ باحیثیت پروڈیوسر و ڈائریکٹر اپنی فلم بنائی تو اس وقت احساس ہوا کہ ایک شوٹنگ کینسل ہوجانے سے فلمساز کو ایک دن کا کتنا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے بیٹے عدنان شہاب کی ایک اچھی ماں کی طرح بھرپور انداز میں پرورش کررہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ بڑا ہوکر ایک اچھا انسان بنے ۔ جو لوگ اپنے بچوں کو آیا کے حوالے کردیتے ہیں تو پھر وہی بچے اپنے والدین کو ایک وقت میں نرسوں کے حوالے کردیتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…