ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کی جانب سے آنٹی کہنے پر سابق اداکارہ اور موجود وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی بھڑک اْٹھیں۔سمرتی ایرانی ایک ایسی شخصیت ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اْن کی جانب سے کی گئی پوسٹس آئے دن سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں سمرتی ایرانی ایئر پورٹ پر اداکارہ جھانوی کپور سے ٹکرا گئیں اْس دوران اداکارہ نے سمرتی ایرانی کو ایسا کچھ کہا جوکہ انہیں پسند نہ آیا۔سمرتی ایرانی
نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے لکھا کہ ’جب آپ کو احساس ہو کہ کوئی آپ کو گولی ماردے، آنٹی کہنے پر جھانوی نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں کہا کہ کوئی بات نہیں بیٹا۔سمرتی ایرانی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’یہ آج کل کے بچے‘ تاہم انہوں نے اپنا جملہ ادھورا چھوڑ کر ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ یہ آنٹی کس کو بولا۔سمرتی ایرانی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر اْن کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔