منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

فلم مانی کارنیکا دیکھنے کے بعد لوگوں کے منہ بند ہوجائیں گے : کنگنا رناوت

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ان کی فلم مانی کارنیکا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری فلم دیکھنے کے بعد لوگوں کے منہ بند ہوجائیں گے۔ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں زوروشورسے اپنی آنے والی فلم مانی کارنیکا کوئین آف جھانسی کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں کنگنا جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے کردارمیں نظر آئیں گی، کنگنا اس فلم پر گزشتہ دوسالوں سے کام کررہی ہیں تاہم اپنی تیاری کے دوران یہ فلم کئی تنازعات کا شکار ہوئی۔

فلم مانی کارنیکا کا ٹریلر چند روز قبل منظرعام پر آیا تھا جہاں ٹریلر کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا وہیں ٹریلر پر بہت سارے لوگوں نے تنقید بھی کی۔ کنگنا رناوت نے اپنی فلم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے جولوگ میرے اورمیری فلم کے متعلق اچھا نہیں بول رہے مجھے یقین ہے میری فلم ان کے منہ بند کردے گی۔ واضح رہے اداکارہ کنگنا رناوت مانی کارنیکا کے ساتھ ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…