کرینہ کپور سنی لیون کے شوہر سے متاثر : سیف علی خان کو ملنے کا مشورہ

  جمعہ‬‮ 21 دسمبر‬‮ 2018  |  13:45

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سنی لیون کے شوہر سے متاثر‘ سیف علی خان کو ملنے کا مشورہ دے ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے رواں ماہ ایک ریڈیو شو کا آغاز کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی، اپنے پہلے ریڈیو شو میں کرینہ نے خوبرو اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات کیے۔کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں

بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سنبھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں، جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎