پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی سے ہے : عارف لوہار

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا ،پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی سے ہے۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ جب بھی پاکستانی گلوکاروں کی دیار غیرمیں زبردست پذیرائی ہوتی ہے،ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کو یہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انہیں مقبول عام کیا،اسی جذبہ کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور

اسے زندہ رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ عارف لوہارنے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…