جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کیٹ شرما نے سبھاش گھائے کیخلاف شکایت واپس لے لی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ 24 نومبر کو خبر سامنے آئی کہ کیٹ شرما نے سبھاش گھائے کے خلاف درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی۔اداکارہ نے شکایت واپس لینے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے، تاہم جب سے انہوں نے سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا ہے اس کے بعد سے ان کی والدہ خاصی پریشان ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خاندان اور اپنی بیمار والدہ کا خیال رکھنا ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ اس پر انصاف حاصل کرنے کے لیے ادھر سے

اْدھر پھر سکیں۔اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کیٹ شرما کی جانب سے شکایت کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف  ہراساں کا مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔پولیس نے فلم ساز کے خلاف مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دے دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے سبھاش گھائے کے خلاف اداکارہ کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ہر طرح کی تفتیش بند کردی گئی۔رواں برس یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں کسی شخص کو  ہراساں کرنے کے الزامات سے پولیس نے بری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…