ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے اردو سیکھنی شروع کردی

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی۔بالی ووڈ میں کسی عام انسان کی نسبت مشہور فنکاروں کے بچوں کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں۔ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے والدین کی وجہ سے بہت آسانی سے فلم نگری میں قدم رکھ دیا لیکن بالی ووڈ میں کامیابی وہی حاصل کرتا ہے جو اپنی صلاحیت سے خود کو منواتا ہے۔اداکارہ جھانوی کپور نے بھی خود کو منوانے کے لیے کڑی

محنت شروع کردی ہے اور اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنی اگلی فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی ہے۔ جھانوی پچھلے چار ماہ سے اردو کی کلاسز لے رہی ہیں تاکہ فلم میں صحیح تلفظ اورلہجے کے ساتھ روانی سے اردو بول سکیں۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی سے تاریخ کا مطالعہ بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی کہانی مغل دور کے گرد گھومتی ہے لہٰذا فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اداکاروں کا صحیح تلفظ کے ساتھ اردو بولنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…