جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

پریانکا کو شادی میں آتش بازی اور گھڑ سواری کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو اپنی شادی کے دوران آتش بازی کرنا اور گھوڑوں سمیت ہاتھیوں پر سواری کرنا مہنگا پڑ گیا۔دکن کیرونیکل کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے عیسائی رسومات کے تحت شادی کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے دوران کی جانے والی آتش بازی کی ویڈیوز بھی ریلیز کیں۔

جن پر لوگوں نے اداکارہ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی میں آتش بازی ایک ایسے موقع پر کی جب کہ کچھ دن قبل ہی بھارت بھر میں دیوالی منائی گئی اور اس دوران اداکارہ نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ آتش بازی نہ کریں۔گزشتہ ماہ نومبر میں دیوالی کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ اس موقع پر آتش بازی کرکے دوسروں کو پریشان نہ کریں۔تاہم اداکارہ نے اپنی ہی شادی میں آتش بازی کرکے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور کئی افراد نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب عام لوگ آتش بازی کرتے ہیں تو اس سے ماحولیاتی آلودگی ہوتی ہے اور جب پریانکا جیسی شخصیات کرتی ہیں تو کچھ نہیں ہوتا۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو شادی کی تقریبات کے دوران گھوڑوں اور ہاتھیوں پر سواری کرنا مہنگا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے شادی رسومات کے تحت جانوروں پر سواری کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ نک جونس شادی کے موقع پر منڈپ میں گھوڑے پر سوار ہوکر پہنچے تھے، جب کہ انہوں نے اپنی دلہن سمیت ہاتھی پر بیٹھ کر تاریخی ہوٹل کا چکر بھی لگایا تھا۔ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد جہاں عام لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ’پیپل فار دی اتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمل‘ (پیٹا) نے جہاں نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد پیش کی، وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ساتھ ہی سماجی تنظیم نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شادیوں میں گھوڑوں اور ہاتھیوں سمیت جانوروں کا بطور سواری استعمال نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…