پرکشش شخصیت کے مالک اداکار فواد خان 37برس کے ہوگئے

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خا ن 37 برس کے ہوگئے ۔ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری

کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا ۔فواد خان جو اپنی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کروڑوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اب ان کی پرسنالٹی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’ہم سفر‘‘’’ زندگی گلزار ہے‘‘ اورفلم’’ خدا کیلئے‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔فواد خان نے سرحد پار کی فلم انڈسٹری میں’ خوبصورت ‘کے ذریعے انٹری دی تھی اور بعدازاں ’کپور اینڈ سنز‘اور ’اے دل ہے مشکل ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔تمام ہی فلموں میں ان کی اداکاری سراہا اور انہیں فلم فیئرایوارڈ بھی دیا گیا ۔فواد کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔ایک موقع پررنبیر کپور نے کہا تھا کہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار فواد خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔یاد ہے کہ حال ہی میں فواد خان دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں بھی شامل ہوگئے ہیں،ٹی سی کینڈلر( ڈی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے انہیں 2017ء کی پرکشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست کا حصہ بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…