جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

مالی حالت کی بہتری کیلئے فلمیں چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کارخ کیا : پریتی زنٹا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے میں نے فلمیں چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کارخ کیا، انڈین پریمئر لیگ کا میرا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے، جلد نئی فلم میں کام کرتی نظر آؤنگی۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے میں نے فلموں کو چھوڑ کر کرکٹ کی دنیا کا رخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈین پریمئر لیگ میں بہت متحرک رہی اور میرا یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنی دیول کی نئی فلم

میں سپنا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ یہ ایک غصیلی دیسی عورت کا کردار ہے جو میری شخصیت کے بالکل برعکس ہے۔ پریتی نے کہاجب مجھے اس فلم کی پیشکش کی گئی تو میں کرکٹ کی دنیا پر توجہ دے رہی تھی اور اس کا سکرپٹ بھی مجھے اپنی شخصیت کے لحاظ سے اجنبی محسوس ہوا۔ میرا خیال تھا کہ یہ میں بالکل نہیں کروں گی۔ اس سے پہلے مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیاتھا لیکن اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…