ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

انجلینا جولی چوتھی اور براڈ پٹ دوسری شادی کرنے کو تیار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)بولی وڈ کی میگا اسٹار انجلینا جولی اور ایکشن ہیرو براڈ پٹ کو برینجلینا بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ دونوں کی محبت اور کیمسٹری انڈسٹری میں بہت مقبول تھی۔تاہم دونوں نے 2016 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔اگرچہ دونوں کی یہ پہلی شادی نہیں تھی، تاہم پھر بھی ان کے تعلقات بہترین تھے۔دونوں کی طلاق کے بعد دونوں کے حوالے سے مختلف خبریں آئیں۔

انجلینا جولی کے حوالے سے رواں برس جنوری میں خبریں تھیں کہ انہوں نے کمبوڈیا کے ایک گلوکار سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور جلد ان سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم اس کے بعد ان کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی۔رواں برس مارچ میں خبر سامنے آئی کہ42 سالہ انجلینا جولی کمبوڈین موسیقار سے نہیں بلکہ برطانیہ کے ایک ارب پتی شخص سیشادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔تاہم اب ان کے حوالے سے حیران کن خبر سامنے آئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے سابق شوہر براڈ پٹ کی سابق بیوی جینیفر آنسٹن کے سابق شوہر اداکار جسٹن تھیوروکس سے شادی کی خواہاں ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ براڈ پٹ اب انجلینا جولی سے طلاق کے بعد جہاں دیگر اداکاراؤں کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے، اب وہ ہی اپنی پہلی بیوی جینیفر آنسٹن کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔خبر رساں ادارے ’بیچز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انجلینا جولی اور جسٹن تھیوروکس کے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں۔رپورٹ میں مختلف خبروں کا حوالہ دیتیہوئے بتایا گیا کہ اگرچہ دونوں نے تعلقات کی تصدیق نہیں کی، تاہم دونوں کو گزشتہ چند ماہ سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور دونوں خفیہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے شادی کی منصوبہ بندی بھی تیار کر رکھی ہے، تاہم ان کی شادی کب ہوگی، اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔دوسری جانب خبر رساں ادارے ’اکانو ٹائمز‘ نے بتایا کہ نہ صرف انجلینا جولی اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیں، بلکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ جسٹن تھیو روکس اپنی سابق اہلیہ جینیفر آنسٹن کی سہیلیوں کے قریب ہونے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انجلینا جولی اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے تعلقات استوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…