جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی کمائی کم ہونے لگی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان‘ نے یوں تو 8 نومبر کو ریلیز کے پہلے ہی دن منفی رویوز کے باوجود خوب کمائی کی تھی۔میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ جیسے ٹھگوں پر مبنی فلم میں جہاں فاطمہ ثناء شیخ تلوار بازی اور حسن سے دشمنوں کا صفایہ کرتی نظر آئیں۔

وہیں کترینہ کیف بھی اپنے رقص کی چالبازیوں سے مداحوں کو لوٹتی نظر آئیں۔تاہم فلم کے دوسرے دن کی کمائی میں حیران کن کمی نے تجزیہ نگاروں سمیت باکس آفس پر نظر رکھنے والوں کو حیران کردیا۔جی ہاں، ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی چالاکیاں دوسرے دن ناکام دکھائی دیں اور فلم نے حیران کن طور پر پہلے دن کے مقابلے دوسرے دن 45 فیصد کم کمائی کی۔فلم نے پہلے دن مجموعی طور پر 51 کروڑ روپے بٹورے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دوسرے روز بھی فلم اتنی ہی کمائی کرکے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے سمیت کئی نئے ریکارڈ بھی بنائے گی۔تاہم ایسا نہیں ہوا اور فلم نے دوسرے دن اندازوں سے کہیں کم اور پہلے دن سے 45 فیصد کم کمائی کی۔فلم نے دوسرے دن محض 28 کروڑ روپے بٹورے جو پہلے دن کی کمائی سے 23 کروڑ روپے کم ہیں۔بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ٹھگس آف ہندوستان دوسرے دن 28 کروڑ روپے ہی کما سکی۔یوں فلم ابتدائی 2 دن میں محض 81 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…