ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شادی کی تیاری آخری مراحل میں داخل : رنویر اور دپیکا شادی کیلئے اٹلی پہنچ گئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی میں محض 4 دن بچے ہیں اور دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں آخری مرحلے میں شامل ہو چکی ہیں۔ اگرچہ دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان

گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا، تاہم انہوں نے شادی کی تقریبات کے لیے جگہ کا اعلان نہیں کیا تھا۔خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی ممکنہ طور پر اٹلی میں ہوگی، ساتھ ہی یہ خبر بھی تھی کہ جوڑا شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیے ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں ممبئی ایئرپورٹ سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر دونوں کی ریکارڈ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی کے لیے جلد بولی وڈ کی اہم شخصیات بھی اٹلی روانہ ہوں گی، تاہم تاحال کسی شخصیت کے اٹلی روانہ ہونے کی اطلاعات نہیں۔دونوں نے اپنی شادی کے لیے متعدد ساتھی اداکاروں سمیت بھارت کی اہم کاروباری، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 نومبر کو ہوگا اور تقریبات 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…