سمجھ نہیں آتی کترینہ کیف اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں : عامر خان

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  10:55

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سٹار عامرخان نے کترینہ کیف کو دوسرے سیارے کی مخلوق (ایلیئن) قرار دیدیا، کہتے ہیں وہ اس سیارے کی نہیں لگتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ثریا جان گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی آخر کترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کر لیتی ہیں، مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلیئن (دوسرے سیارے کی مخلوق) ہیں۔ جب میں نے ثریا جان گانے کے ڈانس سٹیپ دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کر پائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا،

کترینہ بہت محنتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں