جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ کی پاکستانی فلم میں کام کرنے کیلئے کراچی آمد،شہرقائدکو انڈیا کے کس شہر جیسا قرار دیدیا؟جانئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی) بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا ہے کہ کراچی بالکل ممبئی جیسا لگتا ہے ‘ پاکستانی فن کاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شان دار رہا ہے‘ چوتھی بار پاکستان آئی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ کراچی اب میرا دوسرا گھر بن گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کی فلم’’ چھا جارے‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے کراچی آئی ہوئیں بھارتی ماڈل و اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا کہ پاکستانی فن کاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شان دار رہا۔ میں خود کو بہت خوش نصیب تصور کرتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اورسینئر اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کیا۔ سینئر اداکار ندیم، شاہد، جاوید شیخ اور دانش تیمور سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ادیتی نے کہا کہ جاوید شیخ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست ہدایت کار بھی ہیں۔ جاوید شیخ نے مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے ۔ فلم چھا جارے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ادیتی نے بتایا کہ اس میں میرا ایک ڈانس نمبر بھی ہے۔ ادیتی سنگھ نے کہا کہ میں چوتھی بار پاکستان آئی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ کراچی اب میرا دوسرا گھر بن گیا ہے۔کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور فن کے دلدادہ ہیں۔ میں کراچی کے ساحلِ سمندر پر گھومتی ہوں تو ایسا لگتا ہے، جیسے ممبئی میں ہوں۔ کراچی کی بریانی بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ طارق روڈ اور ڈیفنس کے بڑے بڑے شاپنگ سینٹروں میں گئی خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی میں گھومتے پھرتے کسی خوف کا احساس نہیں ہوا۔ ادیتی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اور فن کار آپس میں بہت پیار و محبت سے پیش آتے ہیں۔ پاکستانی فن کار بھارت میں بہت مقبول ہیں اور بھارتی فن کاروں کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان دِنوں ماہرہ خان ، فواد خان، سجل علی، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو بہت مِس کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلموں کے ساتھ میں پاکستانی ڈرامے بھی شوق سے دیکھتی ہوں۔ ادیتی نے امید ظاہر کی کہ جلد حالات بہتر ہونگے اور پاکستانی فنکار بھی بالی ووڈ میں نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…