منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

قسمت اور موقع زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں : دیپیکا پڈوکون

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل میرے نئے چہرے کو کاسٹ کرنا فرح خان کا بڑا رسک تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ نے میری زندگی راتوں و رات تبدیل کردی تھی مجھے آج بھی یاد ہے جب میں ورلڈ پریمیئر کے لیے ممبئی سے جارہی تھی تو لوگ مجھے بالکل مختلف انداز سے دیکھ رہے تھے اور جب میں دوسرے ملک کی

سرزمین پر امیگریشن کے سامنے پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی بدل سی گئی ہے۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ قسمت اور موقع آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میرے دوست نے مجھے ممبئی جانے کا مشورہ دیا، انہوں نے میرے والدین کو آمادہ کیا اور میں اپنے فن کو دکھانے کے لیے ممبئی جیسے انجان شہر بھی پہنچ گئی۔دپیکا نے کہا کہ میری خوش نصیبی تھی کہ جب میں ممبئی پہنچی تب فرح خان فلم ’اوم شانتی اوم‘ بنا رہی تھیں اور وہ اس فلم میں بہترین اداکارہ کو دیکھنا چاہتی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…