اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف گلوکار گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا( آن لائن ) کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے 34 سالہ گلوکار جان جیمس اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے اڑتے ہوئے طیارے کے ایک بازو پر کھڑے تھے۔ اس اسٹنٹ کے لیے انہوں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی تاہم گلوکار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔گانے کی عکس بندی کے لیے گلوگار کو لینڈ

کرتے ہوئے ایک چھوٹے طیارے کے بازو پر چند قدم چلنا تھا تاہم گلوکار طیارے کے پر پر چلتے ہوئے کافی آگے چلے گئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ گلوکاری سے قبل جان جیمس فضا سے چھلانگیں لگانے کے ماہر تھے۔جان جیمس نے آسمان سے چھلانگیں لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے کے کئی کرتب دکھائے تھے تاہم ایک حادثے میں ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں کے تلوں کے بری طرح زخمی ہونے کے بعد اس مشغلے کو خیرباد کہہ کر گلوکاری کے شعبے میں طبع آزمائی کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…