کیریئر کے عروج پر مردوں کو اہمیت دینا سب سے بڑی غلطی تھی ٗ اداکارہ نینا گپتا

19  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کرنے کے بجائے ساری اہمیت اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے کو دی جو ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کام کی جانب سے دھیان ہٹا کر اپنا رشتہ بنانے کی خواہش کو زیادہ اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اچھا کام کرنا چاہتی تھی۔

اور مضبوط کرداروں کا حصہ بننا چاہتی تھی لیکن آج جب میں اپنے ماضی کو دیکھتی ہیں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے مردوں کو زیادہ فوقیت دی جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی، میرا سارا فوکس کیریئر سے ہٹ کر اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے میں لگ گیا، لیکن آج میں جانتی ہوں کہ خواتین کو مردوں کو اپنی زندگی میں توجہ کا مرکز نہیں بنانا چاہیے۔نینا گپتا ے مطابق میں بہت اچھا کام کررہی تھی، لکھنے کے ساتھ ساتھ میں ہدایت کاری اور ڈراموں کی پروڈکشن بھی کررہی تھی لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں جن مشکلات سے گزری ان کا بہت بڑا اثر میری پروفیشنل زندگی پر بھی پڑا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے ہمیشہ فیملی، ساتھی اور ذاتی زندگی کی خوشییاں سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہیں اور اس وجہ سے ہم ایسی کئی باتوں کو نظرانداز کردیتے ہیں جو ہمیشہ خوش کرسکتی تھیں تاہم انہوں نے بتایا کہ اب انہیں احساس ہے کہ وہ ماضی میں بہتر فیصلے کرسکتی تھیں۔نینا گپتا کے مطابق خواتین کیلئے ابھی بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مرد ملنا آج بھی اتنا ہی مشکل ہیں جو خود سے آگے یا برابری کرنے والی خواتین کو برداشت کرسکیں، ایسے مرد آج بھی دنیا میں موجود نہیں اور خواتین کی زندگی ان ہی وجوہات کے باعث ہمیشہ مشکل رہی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر ہم مضبوط بنیں تو وہ بھی مسئلہ اور اگر نہ بنیں تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسی خاتون ہوگی جو اپنی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہو۔بھارت میں جاری می ٹو مہم کے حوالے سے نینا گپتا نے کہا کہ می ٹو مہم نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ثابت کرنا مشکل ہے، میں نے بھی ایسے کئی واقعات کا سامنا کیا، کئی افراد نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن ہم صرف انہیں نظرانداز ہی کرسکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…