ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے کہا ہے کہ مجھے اپنا سٹائل ہی پسند ہے سپر ہیرو بننے کا شوق نہیں۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں صحافیوں سے ہلکی پھلکی گفتگو کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ میرا اپنا الگ سٹائل ہے اور کسی کی نقل نہیں کرسکتا ۔ اکشے کمار نے کہا کہ انہیں فلموں میں شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کی طرح سپر ہیروبننے کا کوئی شوق نہیں میرا اپنا الگ سٹائل ہے اور شائقین یہی دیکھنے سینما آتے ہیں۔