نیویارک(این این آئی)آسکرایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے نے ’ دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘ ایوارڈ جیت لیا۔دو بارآسکرایوارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ساز، صحافی اور سرگرم سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو نیویارک کی ایک تنظیم ’دی تالبرگ فاونڈیشن‘ نے اپنے بہت ہی اہم اعزاز ’ دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘ سے نوازا ہے جس کے بعد شرمین عبید پہلی پاکستانی بن گئیں جنہیں اس ایوارڈ سے
نوازا گیا۔اس موقع پرشرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ’ایلیسن گلوبل لیڈرشپ‘ اعزاز سے نوازاگیا حالانکہ سچ بولنے پردنیا بھر میں موجود ساتھیوں کو قید اور قتل کیا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تالبرگ فاونڈیشن کے چیئرمین ایلن اسٹوگا نے کہا کہ یہ رہنما دنیا میں ان چیزوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ بہت مختلف مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔