جینفر لوپز گلوکارہ اور اداکارہ کے بعد اب باڈی بلڈر بن گئیں

18  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک(این این آئی)ویسے تو ہر کوئی جسمانی خدو خال کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے جم جاتا ہے اور خوبصورت دکھنے کے لیے ورزش کرنے کے بارے میں طویل منصوبے بناتا ہے۔اس سلسلے میں اداکار اور خاص طور پر اداکارائیں خود کو جاذب نظر رکھنے کے لیے

طرح طرح کے جتن کرتیں ہیں۔ان ہی میں معروف گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈانسر جینفر لوپز میں بھی شامل ہیں جو اب خود کو فٹ رکھنے کے لیے ویٹ لفٹنگ کی جانب بھی راغب ہیں۔حال ہی میں 49 سالہ جینفر نے انسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں وہ خود کو فٹ تصور کرتی ہیں۔گلوکارہ اور اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ خود کو ایک سْپر وومن سمجھتی ہیں۔گلوکارہ کو معلوم ہے کہ وہ خود کو کیس طرح جاذب نظر اور متاثر کن شخصیت کے طور پر پیش کرسکتی ہیں اور اس کے لیے وہ وزن کم کرنے والی جسمانی ورزشوں کے علاوہ دیگر بھاری بھرکم مشینوں کا استعمال بھی کرتی ہیں۔دو بچوں کی والدہ کا ماننا ہے کہ ورک آؤٹ ان کے جسمانی خدو خال کو مزید نکھار سکتا ہے۔پروڈیوسر اور ڈانسر خود کو فٹ رکھنے کے لیے سوئمپنگ بھی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ جینفر لوپز نہ صرف اپنی گلوکاری کی وجہ سے معروف ہیں بلکہ وہ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دیکھا چکی ہیں۔جینفر لوپز کے معروف گانوں میں آن دی فلور، آئی ایم ریل، ڈینیرو، ڈانس اگین، لیٹس گیٹ لاؤڈ، گیٹ رائٹس، لوو ڈونٹ کوسٹ آ تھنگ اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…