چین میں تین ماہ سے لاپتہ اداکارہ کا سراغ مل گیا

18  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ(این این آئی) چین کی سپراسٹار اداکارہ فین بنگ بنگ کو تین ماہ کی پْراسرار گمشدگی کے بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی مقبول فلمی اداکارہ، ماڈل اور عالمی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیروئن

فین بنگ بنگ کو تین ماہ کی گمشدگی کے بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے جہاں وہ کیپ اور سیاہ چشمہ لگائے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔چینی اداکارہ تین ماہ قبل اچانک لاپتہ ہوگئی تھیں۔ تمام تر کوششوں کے بعد جب ان کا سراغ نہیں مل سکا تھا تو ایک حلقے کی جانب سے انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا اور یہ مفروضہ اس وقت تقویت پکڑ گیا جب اداکارہ پر ٹیکس چوری کے الزامات سامنے آنے لگے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مائیکل کاسٹر کا کہنا تھا کہ چین لوگوں کو لاپتہ کرنے میں اس حد تک چلا گیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو بھی غائب کرنے سے باز نہیں آیا۔ اداکارہ حکومتی تحویل میں ہیں اور اْن سے ٹیکس سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں چین کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی عالمی پرفارمنس کے عوض بھاری معاوضہ لیا تھا۔لیکن ٹیکس ادائیگی سے بچنے کے لیے آمدنی کو کم ظاہر کیا تھا جس پر اداکارہ کو مجموعی طور پر 130 ملین ڈالر جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ جس میں جرمانے کے 88 ملین ڈالر اور ٹیکس کے 42 ملین ڈالر شامل ہیں۔بعد ازاں اداکارہ فین بنگ بنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاو?نٹ پر مداحوں سے معذرت کی تھی۔ بیجنگ ایئرپورٹ سے اداکارہ کی منزل مقصود کا بھی علم نہیں ہوسکا تاہم اْن کے امریکا چلے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…