ممبئی(سی پی پی)بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ نے کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمن کھرانہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شائقین کو میری گائیگی بھی پسند ہے اور میں تقریبا اپنی ہر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگاتاہوں اور میری
خواہش ہے کہ اگر کشور کمار کی زندگی پر فلم بنے تو میں اس میں کام کروں ، میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں میری فلم ساز انوراگ باسو سے بات ہوئی اور مجھے امید ہے کہ وہ میرے ساتھ اس پر فلم بنائیں گے،ایوشمن کی نئی فلم بدھائی ہو18اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔