منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج تک میں فلم’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘کا اسکرپٹ سمجھ نہیں سکا، شاہ رخ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘کی کہانی کو بکواس قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک سمجھ نہیں آیا فلم کی کہانی کیا تھی۔فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے

مرکزی کرداروں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور فلم کے ہدایت کار کرن جوہر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے فلم کی کہانی کو بکواس قراردیتے ہوئے کہاکہ ابتدا میں مجھے کرن جوہر نے بہت ہی بکواس کہانی سنائی تھی لیکن میں نے یہ فلم کرن جوہر کی وجہ سے سائن کی، شاہ رخ نے مزید کہا میں فلم کا اسکرپٹ نہیں سنتا بلکہ میں ان لوگوں کے دل کی دھڑکن سنتا ہوں جن کے ساتھ میں کام کرتاہوں، اور یہ بات میں بہت پْر اعتماد ہوکر کہہ سکتاہوں کہ ا?ج تک میں فلم ’’کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ کا اسکرپٹ سمجھ نہیں سکا لیکن میں فلمساز کو سمجھتاہوں اورمیری فلم سائن کرنے کی وجہ بھی یہی تھی۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کرن فلم کی کہانی لے کر میرے پاس ا?ئے اور مجھے بہت ہی بکواس کہانی سنائی جو اس کہانی سے بہت مختلف تھی جسے ا?پ نے فلم میں دیکھا، اس وقت کرن مجھے اپنی کہانی سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے تھے میں کہانی تو نہیں سمجھ سکا لیکن میں نے یہ فلم سائن کرلی اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں کہانی سمجھ نہیں سکا اگر میں کہانی سمجھ لیتا تو فلم اس طرح نہیں بن پاتی جس طرح ا?پ نے دیکھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…