منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

خواتین کو دھوکہ دینے پر ساجد خان نے خود کو جانورسے تشبیہ دیدی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) خواتین کو دھوکا دینے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی۔بھارتی فلم نگری کی کئی نامور شخصیات آج کل انڈسٹری میں جاری ہراسانی کی لہر کی زد میں آچکی ہیں، ان میں ایک نام

کوریو گرافر فرح خان کے بھائی اور ہدایت کار ساجد خان کا بھی ہے جن پر یکے بعد دیگرے کئی اداکاراؤں نے ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ساجد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خود کو جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک گھٹیا شخص ہیں جنہوں نے خواتین کیساتھ برا برتاؤ کیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ساجد خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانی کی عمر میں بہت سے تعلقات ہونے کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ میں ایک بہت ہی بڑا کتا اور گھٹیا آدمی ہوں اور میں نے بہت سے دلوں کو توڑا ہے اور زندگی میں بہت جھوٹ بھی بولا ہے۔ساجد خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرح میں نے دوسروں کے ساتھ دھوکا کیا، میں اْس وقت اسکرین پر تھا اور ترقی کی جانب بھی بڑھ رہا تھا، میں ہر خواتین کے ساتھ براسلوک کرتا تھا یہاں تک کہ نوجوانی کی عمر میں اپنی زندگی میں موجود لڑکیوں کے ساتھ بھی بْرے رویے کے ساتھ پیش آتا تھا جس پر آج مجھے بہت افسوس ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…