ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب سے دبئی پہنچنے والی ‘پنکی میم صاحب’ کے بدلتے انداز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (این این آئی)دبئی کی خاتون فلم ساز شازیہ علی خان کی آنے والی فلم ’’پنکی میم صاحب‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس سے فلم کی پوری کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔تاہم فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا ضرور ہوتا ہے کہ اس فلم کی کہانی واقعی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے اور اس بار پاکستانی شائقین کو ایک منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے۔

جہاں اس کی ہدایات دبئی کی ڈائریکٹر دے رہی ہیں، وہیں اس میں کام کرنیوالے اداکاروں میں پاکستانی اور بھارتی اداکار شامل ہیں، علاوہ ازیں فلم کی دیگر ٹیم ارکان میں بھی تینوں ممالک کے لوگ شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو پنجاب کے چھوٹے سے گاؤں سے عالمی شہر دبئی جاتی ہیں۔پاکستانی لڑکی کا کردار حاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کیلئے دبئی پہنچتی ہیں،جہاں وہ گاؤں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین، بولڈ اور مسائل سے بھری ہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر میں فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی عام پاکستانی فلموں سے کہیں زیادہ منفرد اور بہتر ہوگی۔ٹریلر کے مطابق فلم میں حاجرہ یامین کو جہاں پنجاب کے گاؤں سے دبئی پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، وہیں اسے دبئی میں اپنے قدم جمانے میں بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ حاجرہ یامین ایک عام پاکستانی گاؤں کی لڑکی سے دبئی جیسے شہر میں رہنے والی بولڈ خاتون بن جاتی ہیں، تاہم اسے سفر میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ حاجرہ یامین کی یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ ‘مان جاؤ نہ’ میں کام کر چکی ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن ملک، بھارتی اداکار سنی ہندوجا، عدنان جعفری، خالد احمد، شمیم ہلالی، عمر خان فدو، شیک سورج گنجل اور خود شازیہ علی خان بھی شامل ہیں۔شازیہ علی خان نے نہ صرف اس فلم کی ہدایات دی ہیں، بلکہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔’’پنکی میم صاحب’‘ کو رواں برس دسمبر میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…