پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فیروز خان ایوارڈ شو کے دوران بیوی سے متعلق مذاق پر انتظامیہ پر چڑھ دوڑے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈرامہ سیریل ’’خانی‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان نے ان کی بیوی سے متعلق مذاق کرنے پر نجی چینل کی ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سنادیں۔حال ہی میں پاکستان کے نجی چینل کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میزبان نے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے چھوٹا سامذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں کئی نئی جوڑیاں سامنے آ ئی ہیں جیسے اقرا عزیز، فرحان سعید کی جوڑی، احد اور سجل کی جوڑی اور فیروز خان اور علیزے کی جوڑی۔اسکرپٹ میں فیروز خان اور ان کی اہلیہ کانام

شامل نہیں تھا اوراسی بات کو لے کر فیروز خان غصے میں آ گئی اور ٹوئٹر پر ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ اگلی بار اگر کسی ایوارڈ شو میں میری فیملی کے ساتھ مذاق کیا گیا تو میں اس کا بائیکاٹ کردوں گا، میں شوبز کا حصہ ہوں میری فیملی نہیں لہٰذا بولنے سے پہلے ایک بار سوچ لیں۔فیروز خان کے اس رویے کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ شو کے میزبانوں نے آ پ کی بیوی کے ساتھ کوئی مذاق نہیں کیا تھا وہ صرف ایک لائن تھی اور اس میں مذاق کا کوئی پہلو بھی نہیں نکلتا لہٰذا اس بات پر اتنے طیش میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…