اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ میکسیکو میں منائی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور کی تیسری سالگرہ شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ میکسیکو میں منائی اور ایک خوبصورت پیغام جاری کیا جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا۔بالی ووڈ میں بولڈ مناظر فلم بند کرانے کے لیے

شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا۔ نشا کور تین سال کی ہوگئی ہے اور اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے سنی لیون اور ڈینیئل ویبر نے میکسیکو کے خوبصورت سیاحتی مقام کو منتخب کیا۔سنی لیون نے پورا دن اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گزارا اور خوبصورت سیلفیاں لیں۔ سنی لیون نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے تعریف و توصیف کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے نشا کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سنی لیون نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے خوبصورت پری کو تیسری سالگرہ مبارک ہو، میری بیٹی تم میری روشنی ہو اور میرے آسمان کو روشن کیے رکھتی ہو جب وہ تاریک ہونے لگتا ہے، تم کبھی نہیں جان سکتیں میں تم سے کتنا پیار کرتی ہوں، مجھ سے میری روشنی کو کبھی دور نہیں کرنا۔سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر لاتور کے یتیم خانے سے 21 ماہ کی بچی کو گود لیا تھا۔ سنی لیون نے بچی کا نام نشا کور ویبر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…