جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

کپل شرما نے دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف میزبان و اداکار کپل شرما نے دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کردیا۔بھارت کے مقبول مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل شرما نے جہاں کئی ماہ سے اسکرین سے کنارہ کشی رکھنے کے بعد ایک بار پھر واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو جلد ہی شادی کرنے کی بھی خوش خبری دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دسمبر میں منگیتر گنی چتراٹ سے شادی کر رہے

ہیں جوکہ اْن کے لیے اہمیت کی حامل ہیں، والدہ بھی کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہیے اور مجھے بھی اچانک ہی احساس ہوا ہے کہ میری عمر بھی کافی ہوگئی ہے۔کپل نے شوخ لہجے میں کہا کہ اگر میں اب بھی شادی نہیں کرتا اور ایک دو سال بعد منگیتر نے مجھے انکار کردیا تو پھر کوئی بھی مجھ سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ اب تک شادی کی تاریخ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ارادہ ہے کہ شادی دسمبر میں ہی قرار پائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…