منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ کی بات کا احساس مجھے بعد میں جا کر ہوا : اداکارہ کاجول

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم’’بازیگر‘‘ میں ان کی اداکاری سے مطمئن نہیں تھے اوران کا کہنا تھا کہ تمہیں ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول کا کنگ خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے فلم ’بازیگر‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ تمہیں مزید سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اداکاری کس طرح ہوتی ہے جس پر میں نے ان کوجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت اچھی طرح سے اپنا کام کررہی ہوں۔کاجول نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت شاہ رخ نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ کے طور پراپنے اندر چھپے فن کو باہر نکالنا ہوگا جس پر مجھے ایسا لگا کہ جیسے شاہ رخ بیکار بات کررہے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ کی اْس بات کا اندازہ مجھے اْس وقت ہوا جب میں 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ادھار کی زندگی‘ میں کام کررہی تھی اور اْس دوران ایسا لگا کہ شاید میں یہ فلم نہیں کرسکوں گی کیوں کہ اس میں بہت ہی زیادہ مشکل سین تھے اور اس وقت میں نے فلم نہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم مکمل کی۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور شاہ رخ خان اپنے فلمی کیریئر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…