بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فلم’ ’منٹو‘‘ رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) خبریں تھیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی ہندوستان میں موجود ہوں گی اور اب فلم کی ہدایت کارہ نندیتا داس نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارت آرہی ہیں۔

ہدایت کار نندیتا نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ سعادت حسن منٹو کا خاندان باآسانی بھارت آسکے۔منٹو کی فیملی اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہے، جو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت آئیں گے اور ممبئی میں رہیں گے۔اس موقع پر منٹو کی دو بیٹیاں موجود ہوں گی، جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم سب کافی چھوٹے تھے جب میرے والد کا انتقال ہوا، لیکن جو بھی انہیں جانتے تھے سب نے ہی بتایا کہ وہ ممبئی سے بیحد محبت کرتے تھے۔اس موقع پر نزہت نے نندیتا داس کے کام کی بھی بیحد تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت ہی محبتی انسان ہیں، وہ ہم سے ملنے آئیں تھی اور انہوں نے ہمارے ساتھ وقت بھی گزارا، ہمیں امید ہے کہ انہوں نے ایک بہتر فلم تیار کی ہے‘۔تاہم نزہت نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے۔یاد رہے کہ فلم’ ’منٹو‘‘ رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…