راولپنڈی (شوبز ڈیسک)سپیشل جج کسٹمز نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 6 اکتوبر تک 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کو سپیشل جج کسٹمز نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی
کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے ایان علی کو 6 اکتوبر تک 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔